Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے بلوچستان میں ٹرین سٹیشن پر دہشت گرد حملے کی مذمت

زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان کے  صوبے بلوچستان میں  ٹرین سٹیشن پر ہونے  والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
مذکورہ حملے میں  متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق  وزارت خارجہ  نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب مرنے اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اور پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: