Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا سے وائٹ واش، ’پاکستانی ٹیم اپنی فارم میں واپس آگئی‘

پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے سامنے بے بس دکھائی دی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
تین ٹی20 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 12ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ پاکستان کے بیٹرز کے بعد بولرز بھی اچھی کاردگردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
پاکستان کی جانب سے سات بیٹرز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔ جبکہ آسٹریلیا کے بیٹرز نے پاکستان کے بولرز کو بھی ناکوں چنے چبوائے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی تین اوورز میں ایک وکٹ حاصل کی جبکہ 43 رنز دیے۔
اسی طرح سے حارث رؤف نے تین اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 34 رنز دیے جبکہ جہان داد خان تین اوورز میں ایک وکٹ حاصل کر کہ 17 رنز اور عباس آفریدی نے ایک میں ایک وکٹ کے بدلے 14 رنز دیے۔
اس سے قبل پاکستان کی ساری ٹیم 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 117 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔
پاکستان کی اس ناکامی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
کرشنا ٹویٹس نامی صارف کی جانب سے لکھا گیا ’مارکس سٹوئنس نے زبردست کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 68 رنز بنائے، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی۔‘

تنوج سنگھ نامی صارف نے لکھا ’پاکستان نے 19 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے اس کے جواب میں آسٹریلیا نے 12 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا ’مزاحیہ حقیقت یہ ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ان کی سرزمین پر پاکستان نے کبھی بھی کوئی ٹی20 میچ نہیں جیتا۔‘

ہمانشو نامی صارف کی جانب سے لکھا گیا ’بیکار ٹیم اور بیکار کنگ۔‘

عابد ملک نے لکھا ’پاکستان کی ٹیم اپنی فارم میں واپس آگئی ہے۔‘

احتشام صدیقی نامی صارف نے لکھا ’جب سلسلہ وار وکٹیں گر رہی تھیں بابر اعظم نے کریز پر رہ کر 28 گیندوں پر 41 رنز سکور کیے۔‘

احمد طحہ نامی صارف نے لکھا ’آج بابر نہ ہوتا تو ٹیم 40 سے پہلے ہی ڈھیر ہو جاتی۔‘

واضح رہے اس سے قبل پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی ہوم سیریز اپنے نام کی تھی۔ 

شیئر: