Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا سے شکست، ’فخر زمان آج تم یاد بے حساب آئے‘

کپتان محمد رضوان صفر جبکہ بابر اعظم تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن آسٹریلیا کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
آسٹریلیا کے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان مقررہ سات اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز ہی بنا سکا۔
واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میچ کو سات، سات اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارفین پاکستان کی شکست پر بحث کر رہے ہیں۔
ایکس پر عامر سعید عباسی نے فخر زمان کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’آج یاد تم بے حساب آئے۔‘

ابو بکر نامی صارف نے فخر زمان کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’یاد تو آتی ہو گی۔‘

حمزہ نامی صارف نے لکھا ’یہ کیا مذاق ہے؟ پاکستان سات اوورز کے کھیل میں 94 رنز کے تعاقب میں 16 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکا ہے۔‘

احمد شہزاد نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ’پاکستان کے بیٹرز کی انتہائی شرمناک کارکردگی ہے۔‘

کیوین نامی اکاؤنٹ نے لکھا ’جیسے ہی ریفرش کرتی ہوں پاکستان کا ایک آؤٹ ہوتا ہے۔‘

عمر خیام نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ’پی ایس ایل کا کچرا ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہو رہا ہے۔‘

عثمان نامی صارف نے لکھا ’کیا آپ فخر زمان کی پاؤر ہیٹنگ کو مس کر رہے ہیں۔‘

 

شیئر: