Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: ونڈر ڈسٹرکٹ تفریحی سرگرمیوں کے لیے توجہ کا مرکز

زائرین منفرد قسم کی گیمیز میں اپنی صلاحیتوں کا امتحان لے سکتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ میں کھلنے والا ’ونڈر ڈسٹرکٹ‘  11 دسمبر تک تفریحی، ثقافتی تقریبات اور سنسنی خیز سرگرمیوں کی تلاش میں آنے والے زائرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ عبدالعزیز روڈ پر 11 نومبر سے جاری ’ونڈر ڈسٹرکٹ‘ جدہ ایونٹس کیلنڈر کا حصہ ہے اور اس سیزن میں ساحلی شہر کے تفریحی مناظر کی عمدہ جھلک پیش کر رہا ہے۔
یہ ایونٹ 10 مختلف زونز پر مشتمل ہے ہر زون میں منفرد تفریحات پیش کی جا رہی ہیں، مہماتی قسم کی سرگرمیوں میں ہر عمر کے زائرین کی دلچسپی کے لیے ثقافت سے جڑے متعدد پروگرام موجود ہیں۔
ونڈرجنگل زون نوجوان زائرین کو جانوروں کو قریب سے دیکھنے اور ان کی حرکات سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، یہاں خرگوش، طوطے، مختلف اقسام کی مرغیاں، مور، فلیمنگو، بطخ، کچھوے، گلہری اور کینگرو بھی موجود ہے۔
پُرجوش نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں کے لیے ’ لٹس پلے‘ زون قائم کیا گیا ہے جس میں مختلف انٹرایکٹو گیمز اور دیگر سرگرمیوں کے لیے معروف کردار باربی، ہاٹ وہیلز، بارنی، سکریبل، کوکومیلون اور بہت کچھ شامل ہے۔
سنسنی خیز کرتب سے لطف اندوز ہونے والے زائرین کے لیے 500 مربع میٹر رقبے پر سپوکی سرکس قائم ہے جہاں نوجوانوں کے لیے مختلف ایڈونچرز کا انتظام ہے۔

جدہ ورلڈ ڈسٹرکٹ کا ہر زون مثالی جگہ بنائی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

عجیب شکلوں اور اندھیرے میں چمکنے والے لباس میں مسخرے اور ڈراؤنے کمروں میں حیرت انگیز مقامات سے مزین ایک زون میں آنے والوں کی بہادری پرکھنے کے لیے اسرار اور خوف کی دنیا میں سنسنی خیز ماحول بنایا گیا ہے۔
ونڈر جاب میں حصہ لینے والے زائرین گھڑی کی سوئیوں کے ساتھ منفرد قسم کی دوڑ میں اپنی صلاحیتوں کا امتحان لے سکتے ہیں۔

عجیب شکلوں والے مسخرے اور حیرت انگیز کمالات دکھاتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

الٹی گنتی پر صرف 60 سیکنڈ کے ساتھ شرکاء کو انعامات جیتنے کے لیے زیادہ سے زیادہ خوش قسمتی کے باکس کھولنے ہوتے ہیں جس میں مختلف قسم کے قیمتی انعامات بھی موجود ہیں۔
جوش و خروش میں اضافے کے لیے مختلف زون میں سکرینیں نصب کی گئی ہیں جہاں لائیو سٹریمنگ کی جا رہی ہے اور زائرین کے لیے لطف اندوز ہونے کا عمدہ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

مصنوعی بیچ زون پر لائٹ شوز کے ساتھ رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

نرم اسفنج نما گیندوں سے تیارکردہ سمائلی بیچ پر منفرد قسم کی گیمز رکھی گئی ہیں جہاں زائرین ایک حیرتناک گڑھے میں کود سکتے ہیں یا بلاب جمپ، زپ لائن، رسی سے جھولنا اور مختلف سلائیڈز کے ساتھ دلچسپ سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اس مصنوعی بیچ زون پر ڈی جے پرفارمنس اور لائٹ شوز کے ساتھ رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں، زائرین کے لطف اندوز ہونے کے لیے جدہ ورلڈ ڈسٹرکٹ کا ہر زون ایک مثالی جگہ بنائی گئی ہے۔
 
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: