Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فجیرہ پورٹ پر فشنگ بوٹ میں آتشزدگی، اماراتی شہری ہلاک

آتشزدگی کے اسباب کے تعین کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں فیجرہ کی مربع پورٹ پر ایک فشنگ بوٹ میں آگ لگنے سے ایک اماراتی شہری ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
امارات الیوم کے مطابق فجیرہ پولیس کی جنرل کمانڈ نے بتایا ’آپریشن روم میں کشتی میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر فائٹر اور ایمبولینس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ دو زخمیوں کو ہستپال منتقل کیا گیا۔‘
ہسپتال میں ایک شہری زخموں کی تب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ آتشزدگی کے اسباب کے تعین کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

شیئر: