سعودی عرب میں محکہ تعلیم نے عسیر ریجن کے علاقے محایل عسیر اور رجال المع اور مکہ ریجن کے علاقے القنفذۃ میں غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث اتوار 24 نومبر کو سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے بتایا اتوار کو سکولوں میں تعلیم مدرستی پورٹل کے ذریعے ہوگی۔ اساتذہ اور عملہ آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔
محکمہ تعلیم نے سکول بند کرنے اور آن لائن تعلیم کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے حوالے سے کیا ہے۔
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے کئی علاقوں میں سنیچر سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔