Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، یورپی یونین مذاکرات، ماحولیات سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا جائزہ

علاقائی اور بین الاقوامی امور پر موقف اور امن کوششوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور وزیر مملکت برائے خارجہ  اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے اتوار کو ریاض میں یورپی یونین کی سیاسی اور سکیورٹی کمیٹی کی سرابراہ  ڈیلفائن پرانک اور خلیج کےلیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے لوئیگی دی مائیو نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مملکت کی خارجہ پالیسی، مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر موقف اور امن کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کے علاوہ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی سمیت کئی شعبوں تعاون بڑھانے کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔


کئی شعبوں تعاون بڑھانے کے پہلووں کا جائزہ بھی لیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)

علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات کے حل میں مملکت اور یورپی یونین کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یورپی یونین میں سعودی سفیر ھیفا لجدیع، ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ ہیلن لی گال اور وزارت خارجہ میں یورپی یونین کے شعبے کے ڈائریکٹر طلال العنزی نے شرکت کی۔

شیئر: