سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پبلک پراسیکیوشن کے 125 ارکان کی تفتیشی لیفٹیننٹ کے طور پر تقرر کا شاہی حکم جاری کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے شاہی حکم کی تعریف کی اور کہا کہ ’سعودی قیادت کی جانب سے یہ اقدام عدلیہ کےلیے سپورٹ کی عکاسی کرتا ہے۔‘
انہوں نے کہا’ یہ تقرری پبلک پراسیکیوشن کے کردار کو مضبوط بنانے اور مملکت کے وژن 2030 کے مطابق اسے ترقی دینے کےلیے قیادت کی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔‘