Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک پراسیکیوشن کے 233 ارکان کی مختلف عہدوں پر ترقی: شاہی فرمان

پبلک پراسیکیوٹر نے مسلسل سپورٹ پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جوڈیشل پبلک پراسیکیوشن کے 233 ارکان کو مختلف عہدوں پر ترقی دینے کا شاہی حکم جاری کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے پبلک پراسیکیوشن کے ارکان کی مسلسل سپورٹ پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا
ان کا کہنا تھا’ یہ اقدام پبلک پراسیکوشن کے کردار کو مضبوط بنانے اور مملکت کے وژن 2030 کے مطابق اسے ترقی دینے کےلیے قیادت کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے‘۔ 
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’ترقی پانے والے ارکان دین اور ملک کی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کامیابی ملے اور ملک میں سلامتی اور خوشحالی کو برقرار رکھے‘۔

شیئر: