سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان منگل 26 نومبر کو نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔
پریس کانفرنس سعودی چینلز، وزارت اطلاعات اور خزانہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کی جائے گی۔
اس سے قبل سعودی کابینہ اجلاس کے دوران بجٹ 2025 کی منظوری دے گی۔
نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے سعودی وزارت خزانہ نے یکم اکتوبر کو مالی سال 2025 کے بجٹ کا ابتدائی تخمینہ جاری کیا تھا جس کے مطابق اخراجات 1285 ارب جبکہ آمدنی 1184 ارب ریال متوقع ہے۔