Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور جنوبی افریقہ میں دفاعی تعاون بڑھانے کا جائزہ

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو ریاض میں جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع اینجی موٹسیکگا اور سابق فوجیوں کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور دفاعی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خطے اور بین الاقوامی صورتحال، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف، چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی، معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ العتیبی اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ’ملاقات میں ہم نے اپنے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے طریقے تلاش کیے۔‘
باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: