Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا میں ہائیڈروجن سے چلنے والی پہلی عوامی بس کا افتتاح

ماحول دوست بس کو الاحسا ، دمام روٹ پر چلایا جائے گا(فوٹو، ایس پی اے)
 کمشنر الاحساء شہزادہ سعود بن طلال بن بدر نے مملکت کی سطح پرپہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی عوامی بس کا تجرباتی افتتاح کردیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ہائیڈروجن سے چلنے والی بس  ایک بار چارج ہونے کے بعد 635 کلو میٹر تک سفر کرسکتی ہے۔
بس میں 45 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔عوامی بس کو دمام شہر اور الاحسا کے روٹ پر چلایا جائے گا جو 359 کلومیٹر طویل ہے۔
 بس کے تجرباتی افتتاح کے موقع پر نائب وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
کمشنر الاحسا کو ہائیڈروجن کی پاور سے چلنے والی بس کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ بس کو چارج کرنے کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
ہائیڈروجن بس کی وجہ سے کاربن کے اخراج پر کافی حد تک قابو پایا جاسکے گا جس سے ماحولیاتی تحفظ کو بھی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

بس فل چارج ہونے پر 635 کلو میٹر  تک سفر کرسکتی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

اس موقع پر کمشنر الاحسا نے مملکت میں پہلی ہائیڈروجن بس کے کامیابی تجرباتی افتتاح کو مملکت کے ویژن 2030 کی جانب ایک اہم اقدام قرار دیا۔
واضح رہے اس سے قبل ٹرانسپورٹ سروسز میں سعودی ریلوے ’سار‘ کو ہائیڈروجن انرجی سے چلنے والے ریل انجن کا لائسنس جاری کیا گیا ہے جبکہ جدہ میں پہلی لیموزین کار اور اب الاحسا میں پہلی ہائیڈروجن بس کو شروع کیا گیا۔

شیئر: