Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیدچر کو دوحہ فورم  کے موقع پر ایرانی  اور ترک ہم منصبوں نے ملاقاتیں کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کےمطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں، حظے کی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے لبنان میں امریکی ایلچی اموس ہوچسٹین نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں لبنان کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 قطر میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: