ریاض میں گالف چیمپئن شپ، 1.5 ملین ڈالر کے انعامات
’نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو دو لاکھ ڈالر نقد انعامات دیئے جائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں ’LIV Golf Promotions‘ چیمپئن شپ 12 دسمبر سے 14 دسمبر تک منعقد ہوں گے جس میں دنیا کے بہترین گالف کھلاڑیوں کی شرکت کی توقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ’LIV Golf‘ نے دنیا بھر میں گالف کے کھلاڑیوں کو شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔
چیمپئن شپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو دو لاکھ ڈالر نقد انعامات دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں مختلف عمر کے لوگوں کے لیے الگ الگ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔