Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر جبکہ جدہ ملک کا گرم ترین شہر

’آج ریاض، قصیم، شمالی حدود اور مشرقی ریجن میں گرد وغبار رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو جدہ ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ہے جبکہ السودہ سرد ترین علاقہ ہے جہاں صرف 3 ڈگری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج ریاض، قصیم، شمالی حدود اور مشرقی ریجن میں گرد وغبار رہے گا جبکہ ملک کے بیشتر شہروں میں سردی کی لہر جاری رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرد و غبار سے نجران، مدینہ منورہ ، تبوک اور مکہ مکرمہ ریجن کے بعض شہر بھی جزوی طور پر متاثر ہوں گے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ، خلیص، الکامل، ثول اور رابغ سمیت گردو جوار کے شہروں میں مطلع گرد آلود رہے گا جبکہ مکہ مکرمہ شہر بھی جزوی طور پر متاثر ہوگا‘۔
’اسی طرح مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الرایس، ینبع، بدر اور وادی الفرع میں بھی گرد ہوگی‘۔
’گرد وغبار سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں ریاض، تبوک، الوجہ، املج، دمام، الخبر، القطیف، الافلاج، الحریق، الخرج اور الدرعیہ ہیں جہاں حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگی‘۔
 

شیئر: