Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہیلمٹ‘خلاف ورزی پر 2 ہزار ریال چالان ہوگا، ادارہ امن عامہ

ہیلمٹ کی پابندی کا مقصد موٹرسائیکل سواروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے(فوٹو، ٹریفک پولیس)
ادارہ امن عامہ نے موٹرسائیکل سواروں کو خبردار کیا ہے کہ ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر 2 ہزار ریال تک چالان کیا جائے گا۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ نے ایکس اکاونٹ پر آگاہی پروگرام کے حوالے سے ہیش ٹیگ ’تحفظ‘ جاری کیا ہے جس کا مقصد موٹرسائیکل سواروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زوردینا ہے۔
ادارہ امن عامہ کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حفاظتی ہیلمٹ کے بغیرموٹرسائیکل چلانا قانون شکنی ہے جس پر ایک ہزار ریال اور زیادہ سے زیادہ 2 ہزارریال تک جرمانہ مقرر ہے۔
ادارے کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں کو چاہیے کہ وہ قوانین پر سختی سے عمل کریں جو ان کے تحفظ کی خاطر بنائے جاتے ہیں۔ ہیلمٹ سے کسی بھی حادثے کی صورت میں ان کا تحفظ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں موٹرسائیکل کا عام رجحان نہیں تھا۔ یہاں عوامی سطح پر موٹرسائیکل زیادہ طور پراستعمال نہیں ہوتی، تاہم گذشتہ چند برسوں سے ڈلیوری سروسز کے شعبے میں متعدد کمپنیوں کی آمد کے ساتھ ہی موٹرسائیکل عام ہونے لگی ہے۔

شیئر: