Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کی رپورٹ کے لیے ڈیجیٹل سروسز کا آغاز

صارفین کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا گیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی انشورنس اتھارٹی نے گاڑیوں کے بیمہ سروسز کے معیار اور حادثے کی صورت میں کلیم داخل کرانے کے معاملات کو بہتر بناتے ہوئے نئی سروسز کا اضافہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق انشورنس اتھارٹی کی جانب سے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے سروسز کے معیار کو بہتربنانے پر خاص توجہ دیتے ہوئے صارفین کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا۔
اتھارٹی نے ٹریفک حادثات کی رپورٹ کے لیے ڈیجیٹل سروسز کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے حادثے کی تمام تفصیلات ڈیجیٹل طریقے سے فراہم کی جاسکیں گی۔
حادثے کی اطلاعی رپورٹ اپ لوڈ کرنے کے بعد ’نجم ‘ کمپنی کی ایپ کے ذریعے معاملے کا فالو اپ بھی آسان کیا گیا ہے تاکہ جائے حادثہ پر ازدحام نہ ہو۔

شیئر: