Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سابق اہلیہ کو بدنام کرنے والے ایشیائی پر جرمانہ

سابق اہلیہ کی کمپنی کے ملازمین کو گھریلو حالات پر مبنی ای میل کیے( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کی عدالت نے سابق اہلیہ کو  بدنام کرنے کے لیے اس کی کمپنی کے ساتھیوں کو ای میل کرنے اور گھریلو حالات آشکار کرنے والے ایشیائی پر پانچ ہزار درھم جرمانہ عائد کردیا۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی کی عائلی عدالت میں ایک خاتون نے اپنے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں کہنا تھا ’ شوہر سے خلع لینے کے لیے دعوی دائر کیا جس پر اس نے انتقام لینے کے لیے کمپنی کے ساتھیوں کو ای میل کے ذریعے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی۔
خاتون کا کہنا تھا ’شوہر کی اس حرکت سے اسے جو ذہنی اذیت پہنچی ہے اس پر ہرجانے کے علاوہ مقدمے کے اخراجات بھی ادا کرائے جائیں۔‘
عدالت نے تمام شواہد دیکھنے اور حلفیہ بیانات کے بعد فیصلہ صادر کرتے ہوئے سابق شوہر کو 5 ہزار درھم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

شیئر: