Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک پروڈکشن ہاؤس سے 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر معاوضہ لینے والا اداکار کون؟

وارنر بروز نے کیانو ریوز دی میٹرکس کے دو سیکوئلز ری لوڈِڈ اور ریولوشنز کے لیے سائن کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
تقریبا چھ دہائیاں قبل ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں اداکاروں نے 10 لاکھ ڈالر کا معاوضہ لینا شروع کیا۔
ہالی وڈ کے سپرسٹار جیسے مارلن برانڈو، رچرڈ برٹن اور الزبتھ ٹیلر کا شمار اُن اداکاروں میں ہوا جنہوں نے ایک فلم کے لیے 10 لاکھ ڈالر معاوضہ لیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہالی وڈ میں ایک ایسا اداکار بھی ہے جس نے اِن اداکاروں سے 100 گنا زیادہ معاوضہ لیا اور اُن کا یہ ریکارڈ دو دہائیوں کے بعد بھی ابھی تک نہیں ٹوٹا۔
اس سپرسٹار کا نام کیانو ریوز ہے جنہوں نے ایک پروڈکشن ہاؤس سے 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یعنی 156 ملین ڈالر معاوضہ لیا۔
90 کی دہائی کے اواخر میں کیانو ریویز نے مشہور زمانہ فلم ’دی میٹرکس‘ کے ذریعے باکس آفس پر تباہی مچا دی۔
اس فلم کی ریلیز کے بعد وہ ہالی وڈ میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ والے اداکار بن گئے جس کے بعد وارنر بروز نے انہیں دی میٹرکس کے دو سیکوئلز ری لوڈِڈ اور ریولوشنز کے لیے سائن کر لیا۔
اس دونوں فلموں کے لیے کیانو ریوز نے تین کروڑ ڈالر فیس لی جبکہ اس کے ساتھ فلموں کے پرافٹ سے حصہ اور ریزی ڈُوئل انکم بھی لیا۔
میٹرکس ری لوڈِڈ اور ریولوشنز کو 2003 میں ریلیز کیا گیا جنہوں نے باکس آفس پر مجموعی طور پر 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا۔
 

کیانو رِیوز کو میٹرکس کے سیکوئل سے ملنے والی رقم اتنی بڑی ہے کہ 21 برسوں بعد بھی یہ ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکا۔ (فوٹو: آئی ایم ڈی بی)

اس کے علاؤہ یہ فلمیں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز یعنی او ٹی ٹی اور ٹی وی پر بھی کئی مرتبہ چلائی گئیں۔
اِن دو فلموں کی ریلیز کے بعد کیانو ریوز نے مجموعی طور پر 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کمائی جو کے کسی ایک پروڈکشن ہاؤس سے حاصل کی جانے والی کسی بھی اداکار کی رقم کا ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ الیک گینز کے پاس تھا جنہوں نے سٹار وارز سے 9 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔
کیانو رِیوز کو میٹرکس کے سیکوئل سے ملنے والی رقم اتنی بڑی ہے کہ 21 برسوں بعد بھی یہ ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکا۔

شیئر: