Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ کی مصری ہم منصب سے ملاقات، پولیس اکیڈمی کا دورہ

وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی تعاون کے طریقوں پر بات چیت کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے اتوار کو مصر کے ہم منصب میجر جنرل محمود توفیق سے باضابطہ مذاکرات کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر داخلہ نے کہا’ یہ ملاقات سعودی قیادت کی ہدایت پر دونوں برادر ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے ہو رہی ہے‘۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان  سکیورٹی تعاون کے طریقوں کے ساتھ جرائم کی ہر شکل سے نمٹنے، مجرموں کا سراغ لگانے اور منشیات کی سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورکس کا مقابلے کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


پولیس اکیڈمی پہنچنے پر معاون وزیرداخلہ اور پولیس اکیڈمی کے سربراہ نے خیرمقدم کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پر سعودی وزیرمملکت و کابینہ کے رکن ڈاکٹرعصام بن سعد سعید، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، مصرمیں سعودی سفیر صالح بن عید الحصینی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اتوار کو مصر میں پولیس اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔
پولیس اکیڈمی پہنچنے پر مصر کے معاون وزیرداخلہ اور پولیس اکیڈمی کے سربراہ نے ان کا خیرمقدم کیا۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کو اکیڈمی کی تاریخ، اس کے شعبوں اور تربیتی پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

شیئر: