دو سو سعودی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کی متلاشی
’سعودی کمپنیاں زراعت، معدنیات، توانائی اور چمڑے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ’ایس سی آئی ایف‘ کے سیکٹریٹری جنرل جمیل احمد قریشی نے کہا ہے کہ آئندہ سال فروری میں 200 سعودی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے آئیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی کمپنیاں پاکستان میں زراعت، معدنیات، توانائی اور چمڑے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں‘۔
انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں سعودی عرب کی دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ 2025 کو پاکستان برآمدات کا علاقائی مرکز بنے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اسٹراٹیجک اہمیت رکھتی ہے نیز پاک، چین راہ داری سرمایہ کاری کے لیے سنگ میل ہے‘۔