منفی تین ڈگری، شمالی علاقوں میں سردی کی لہر جاری
’شمالی ریجن، الجوف اور ملحقہ علاقوں میں برف جم جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شمالی، وسطی اور مشرقی علاقے سائبیریا سے آنے والی سرد لہر کی زد میں ہیں جہاں بعض علاقوں میں منفی تین ڈگری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے شمالی علاقوں سمیت حفر الباطن کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آج منگل کو بھی رات کے وقت سے لے کر صبح 9 بجے تک شدید سردی ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’شمالی ریجن، الجوف اور ملحقہ علاقوں میں برف جم جائے گی‘۔
مکہ مکرمہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’الشعیبہ، اللیث اور القنفذہ میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
’اس سے ملتی جلتی صورت حال عسیر ریجن کے متعدد علاقوں میں ہوگی جہاں تیز ہوا بھی چلے گی‘۔
’جازان، عسیر اور الباحہ کے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر کے ساتھ رات کے وقت دھند چھائی رہے گی‘