سعودی عرب میں ریاض پولیس نے اتوار کو ایک پبلک ٹرانسپورٹ ویٹنگ سٹیشن کے سیفٹی ایکیوپمنٹ سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
محکمہ امن عامہ کے ایکس اکاونٹ پر بتایا گیا کہ اس واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی، شناخت کے بعد ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
سیکورٹی حکام نے وڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا ہے، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہےعوامی املاک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا ان پر تجاوزات قائم کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔