Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں دس دن کے دوران ایک ملین وزیٹرز، تعداد 13 ملین ہوگئی

 ریاض سیزن کا پانچواں ایڈیشن مارچ 2025 تک جاری رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل شیخ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کے ایونٹس نے دس دنوں میں مزید ایک ملین وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔‘
’اس سال سیزن کے آغاز کے بعد ریاض سیزن کے مختلف زونز اور ایونٹس میں آنے والوں کی تعداد 13 ملین تک پہنچ گئی ہے۔‘
ریاض سیزن میں دنیا بھر سے آنے والوں کی نمایاں تعداد دیکھی گئی۔ سیزن میں جاری متنوع سرگرمیاں جیسے کنسرٹس، آرٹ ایگزیبیشن، تھیٹر پرفارمنس اور تفریحی سرگرمیاں ہرعمر کے گروپوں کے ذوق کو پورا کرتی ہیں۔
اس سال ریاض سیزن کے پروگرام اور ایونٹس پانچ اہم زونز میں منعقد کیے جا رہے ہیں ان میں بولیوارڈ ورلڈ، کنگڈم ایریا، بولیوارڈ سٹی، دی وینیو اور السویدی پارک شامل ہیں۔
ہرزون وزیٹرز کےلیے ایک منفرد تجربہ پیش کرتا ہے۔ بولیو ارڈ ورلڈ میں وزیٹرز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کےلیے 30 فیصد توسیع کی گئی ہے۔ دنیا بھر کی متعدد ثقافتوں کی نمائندگی کرنے والے نئے زونز کا اضافہ کیا گیا۔
بولیوارڈ رن وے زون کے حالیہ آغاز نے وزیٹرز کے تجربے میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یہ زون ایوی ایشن اور تفریح کا ایک منفرد امتزاج پیش کرتا ہے۔
 ریاض سیزن کا آغاز اس سال اکتوبر میں ہوا جو مارچ 2025 تک جاری رہے گا۔

شیئر: