Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی جنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں اموات پر تعزیت

جنوبی کوریا کے نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے موآن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کے حادثے پر جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر چوئی سنگ موک کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے تعزیتی پیغام میں کہا طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی اطلاع ملی جس پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
پیغام میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔
یاد رہے جنوبی کوریا کے موآن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کو ایک مسافر طیارہ رن وے سے اُتر کر حفاظتی دیوار سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے جنوبی کوریا کی فائر ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر موآن میں ایک مسافر طیارے کو لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 179 افراد جان سے گئے جبکہ دو افراد کو بچا لیا گیا جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔‘
مقامی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دو انجن والے طیارے کو رن وے سے پھسلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث حفاظتی باڑ سے ٹکرا کر آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔

شیئر: