Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہر طرح کا تشدد مسترد‘ سعودی عرب کی طرف سے امریکی شہر نیو اورلینز کے واقعہ کی مذمت

مرنے والوں کے اہل خانہ، امریکی حکومت اورعوام کے ساتھ یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا
سعودی وزارت خارجہ نے امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں ہٹ اینڈ رن کے واقعہ کی مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں مملکت کی طرف سے ہر طرح کے تشدد کو مکمل طور پر مسترد کیے جانے کے موقف کا اعادہ کیا۔
مرنے والوں کے اہل خانہ، امریکی حکومت اورعوام کے ساتھ یکجہتی اور تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
یاد رہے کہ بدھ کی صبح  نیو اورلینز میں ایک ٹرک کے ہجوم پر چڑھ جانے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 ​​زخمی ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق قبل ازیں سی بی ایس نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ ایک ٹرک تیز رفتاری سے ہجوم سے ٹکرا گیا تھا اور پھر ڈرائیور نے باہر نکل کر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔
نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ یہ واقعہ نئے سال کی شام کی تقریبات کے دوران کینال اور بوربن سٹریٹس کے چوراہے پر پیش آیا۔

شیئر: