Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ،نواز شریف

  اسلام آباد...وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالمانہ حملے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی مایوسی کا اشارہ ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بہیمانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور پر عزم ہے۔ دہشت گرد عناصر کسی رحم کے مستحق نہیں۔ یہ لوگ جلد انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظالمانہ حملے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی مایوسی کا اشارہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

 

شیئر: