Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائرل تصویر: سعودی صحرا، ڈاکار ریلی اور اونٹ

’تصویر میں صحرا، اونٹ اور ڈاکار ریلی کے ملاپ نے خوبصورت تاثر پیدا کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خبر رساں ایجنسی روئٹزر نے ایک تصویر جاری کی ہے جس میں سعودی صحرا میں اونٹوں کا قافلہ چل رہا ہے اور ساتھ میں ڈاکار ریلی جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شاندار تصویر کو برطانوی اخبار گارڈین نے بڑے اہتمام سے شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عسیر کے جنوب میں واقع بیشہ شہر کے صحرا میں ڈاکار ریلی کے رائیڈروں کے مقابلے میں جاری ہیں ‘۔
تصویر میں صحرا، اونٹ اور ڈاکار ریلی کے ملاپ نے خوبصورت تاثر پیدا کیا ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ڈاکار ریلی 2025 کا آغاز ہوچکا ہے جس کا دوسرا مرحلہ بیشہ میں ہے اور اس کی کل مسافت 1058 کلو میٹر ہے جبکہ دوسرا مرحلہ کل 7 جنوری کو شروع ہوگا۔
 

شیئر: