Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کا شام میں کردوں پر حملے رکوانے کے لیے ترکیہ پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

ترک صدر طیب اردوغان نے شام کے کرد عسکریت پسندوں کو سخت وارننگ جاری کی تھی۔ (فوٹو:

اسرائیل کا کہنا ہے کہ دنیا کو ترکیہ پر شمالی شمال میں کردوں پر حملہ رکوانے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا کہ کردوں پر حملے بند کروانے کے لیے دنیا کو ترکیہ پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایدن بار ٹال نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’عالمی برادری کو ترکیہ پر زور دینا چاہیے کہ وہ اس جارحیت اور قتل کو بند کرے۔ عالمی برادری کو کردوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔‘

خیال رہے ترکیہ شام میں کرد عسکریت پسند گروپوں کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور ان کے ٹھکانوں کو ٹاگٹ کرتا رہا ہے۔

دو ہفتے قبل ترک صدر طیب اردوغان نے شام کے کرد عسکریت پسندوں کو سخت وارننگ جاری کی تھی۔

صدر اردواغان نے کہا تھا کہ ’ان (کرد عسکریت پسندوں) کو یا تو ہتھیار پھینکا پڑے گا یا اپنے ہتھیاروں کے ساتھ شام کی سرزمین میں دفن ہوں گے۔

ترک صدر کا بیان واضح تھا کہ ترکیہ کرد عسکریت پسند گروپوں کو ختم کرنے کے اپنے موقف پر سختی سے قائم ہے۔ ترکیہ ان گروپوں کو اپنی قومی سالمیت کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔

شیئر: