پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت 5 ہزار خالی حج نشستوں پر 10 جنوری کو درخواستیں طلب کر لیں۔
وزارت مذہبی کے ترجمان کے مطابق 5 ہزار خالی نشستوں پر وزارت مذہبی امور نے پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں طلب کی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حج کے خواہش مند جو افراد پہلے درخواست دینے سے رہ گئے تھے وہ اب اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
5 ہزار کی تعداد پوری ہونے پر درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔
نئے درخواست گزار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ روپے جمع کرائیں گے۔ قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے۔