Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف کھجور فیسٹول میں ’فوڈ ٹرک‘ کے ذریعے سعودی نوجوانوں کو کاروبار کی سہولت

میونسپلٹی کاروباری نوجوانوں کے منصوبوں کو سپورٹ کررہی ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں الجوف کھجور فیسٹول کی انتظامیہ نے سعودی نوجوانوں کو فوڈ ٹرک کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے کی سہولت دی ہے۔
یاد رہے کہ الجوف ریجن میں  کھجور فیسٹول دومۃ الجندل میں جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بلدیاتی کونسل کے سربراہ انجینیئر سمیحان الشمری نے بتایا کہ’ 37 سعودی نوجوانوں کو جنہوں نے حال ہی میں اپنا کاروبار شروع کیا ہے فیسٹول میں فوڈ ٹرک کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے کی سہولت دی گئی ہے‘۔

37 سعودی نوجوانوں نے حال ہی میں اپنا کاروبار شروع کیا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ ’ہماری پالیسی ہے کہ معمولی سرمائے سے منافع بخش کاروبار شروع کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ اس سے سعودی وژن 2030 کے اہداف بھی پورے ہوں گے‘۔
یاد رہے کہ الجوف ریجن کی میونسپلٹی کاروباری نوجوانوں کے منصوبوں کو سپورٹ کررہی ہے۔ ان کے لیے لائسنس اور طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے جبکہ کاروبار کے لیے ایسے مقامات مختص کیے گئے جہاں تمام سہولتیں دستیاب تھیں۔

شیئر: