Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر کی ترکیہ کے نائب صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سیاسی مشاورت کا دوسرا دور

تعلقات مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے بدھ کو سرکاری دورے کے دورران انقرہ میں  ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اورترکیہ کے تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ترکیہ میں سعودی سفیر فہد اسعد ابو النصر بھی موجود تھے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

 سعودی نائب وزیر خارجہ نے ترکیہ کے وزیرخاررجہ ہاکان فیدان سے بھی ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی عرب اور ترکیہ کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کے تیسرے دور کا انعقاد کیا گیا۔

 بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی نائب وزیر خارجہ اور ترکیہ کے ہم منصب نوح یلماز نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ترکیہ میں سعودی سفیر فہد اسعد ابو النصر بھی موجود تھے۔

 

شیئر: