Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ابحر شمالی میں پہلےعوامی سینڈی بیچ کا افتتاح

یہ بیچ 17 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا۔ (فوٹو ایس پی اے)
جدہ میونسپلٹی نے ’ابحرشمالی‘ میں اپنی نوعیت کے پہلے ریتیلے ساحل ’فیوچر بیچ‘ کا افتتاح کیا ہے۔ 17 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا یہ ساحلی تفریحی مقام واٹر فرنٹس کی بحالی اور ماڈل سینڈی بیچ کے قیام کے لیے کوششوں کا حصہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جدہ میونسپلٹی ابحرالشمالیہ میں مزید دو ساحلوں پر کام کررہی ہے ایک ساحل 10 ہزار 320 جبکہ دوسرا 75 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
 فیوچربیچ پر حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ واچ ٹاورز پر ہمہ وقت اہلکار کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے موجود ہوتے ہیں۔ ریتیلے ساحل پر پیراکی کے لیے بھی مقامات کو مخصوص کیا گیا ہے تاکہ لوگ سمندری تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں۔
ساحل پر آنے والوں کی رہنمائی اور آسانی کے لیے معلوماتی بورڈز بھی نصب کیے گئے ہیں جن پر پیراکی کے اوقات اور دیگر معلومات درج کی گئی ہیں۔ 
رات کے وقت روشنی کا مناسب انتظام ہے۔ سولر سسٹم سے خود کار روشن ہونے والے پولز کو بڑے علاقے میں نصب کیا گیا ہے۔
 

 

شیئر: