Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا لائبریری ’علمی نخلستان‘ میں ادبی ثقافت کی نمائش

العلا پبلک لائبریری علمی فروغ اور تعلیمی صلاحیتیں بڑھانا کا پرسکون مقام ہے۔ فوٹو واس
العلا پبلک لائبریری مقامی کمیونٹی اور بین الاقوامی زائرین دونوں کے لیے ایک ’علمی نخلستان‘ ہے جو ان کی فکری، ثقافتی اور فنکارانہ سرگرمیوں کے لیے ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق العلا کے الجدیدہ آرٹس ڈسٹرکٹ میں قائم لائبریری میں ہر عمر کے زائرین کے لیے متعدد زبانوں میں کتابوں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔
اس علمی نخلستان کے مختلف سیکشنز کو باریک بینی سے تیار کیا گیا ہے جہاں علم فلکیات س لے کر بچوں کی دلکش کہانیوں سمیت دلچسپی کے لیےعلمی نوعیت سے متعلق متعدد اشیاء خاص طور پر موجود ہیں جو ثقافتی اور ادبی کاوش کا حصہ ہے۔
العلا پبلک لائبریری میں سال بھر ممتاز ادیبوں، دانشوروں  اور قارئین  پر مشتمل دلچسپ سرگرمیوں، تقریبات اور سیمینارز کی میزبانی کی جاتی ہے۔
العلا پبلک لائبریری کا مقصد علم سیکھنے اور علمی فروغ پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ خواندگی اور تعلیمی ہنر کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
یہاں ترجمہ شدہ  متعدد کتابوں کے علاوہ مملکت کے بھرپور ادبی منظر نامے کی نمائندگی کرنے والا علمی خزانے موجود ہے۔
لائبریری میں تخلیقی کاموں کی تلاش اور ثقافتی خیالات کے تبادلے کے لیے کچھ مقامات خاص طور پر وقف کئے گئے ہیں۔

بچوں کی دلکش کہانیوں سمیت علمی نوعیت سے متعلق اشیا موجود ہے۔ فوٹو عرب نیوز

العلا کی پبلک لائبریری میں ایک خوبصورت کیفے کی اضافی سہولت فراہم کی گئی ہے جہاں زائرین کے ادبی ذوق کے مطابق مشروبات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کچھ لمحے آرام کر سکتے ہیں۔
رمضان کے مہینے میں زائرین خاص طور پر اس جگہ بیٹھ کر اپنے علمی ذوق کی تکمیل کرتے ہیں۔ لائبریری کے اوقات کار بدھ سے اتوار تک رات 8 بجے سے 2 بجے تک رکھے گئے ہیں۔
 

شیئر: