بریدہ ..... قصیم ریجن کے80مقامات پر ”عیدنا فی حینا“ (ہمارے محلے میں ہماری عید) میلے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ چاند رات سے آغاز ہوگا۔ عید کے دنوں میں میلے کے پروگرام منعقد ہونگے۔ وزارت محنت و سماجی فروغ قصیم شاخ کے ڈائریکٹر جنرل ترکی المانع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیاکہ گورنر قصیم کی سرپرستی میں جشن عید کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ بریدہ شہر ، تحصیلوں، کمشنریوں اور بستیوں میں عید کے پروگرام ہونگے۔