سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو میونخ سکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت کے دوران امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جرمنی میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان اور وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان میونخ سکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت کےلیے جرمنی میں ہیں۔
کانفرنس میں نمایاں بین الاقوامی امور اور امن و سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو عالمی امن اور سلامتی کے استحکام کے لیے معاون ہوں۔