Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی شہریوں کے لیے سعودی عرب ایک پرکشش سیاحتی مقام

ویزا کے حصول میں آسانی اہم کردار ادا کررہی ہے۔ (فوٹو سبق)
 انڈونیشی سیاح سعودی عرب کو ایک پرکشش سیاحتی مقام کے طور پر دیکھتے ہیں جس کی وجہ مذہبی سیاحت میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور مملکت کے متنوع ثقافتی تجربات ہیں۔
سبق ویب کے مطابق برطانوی ریسرچ فرم ’یوگوو‘ کے حالیہ سروے جس میں 17 بین الاقوامی مارکیٹوں کو شامل کیا گیا جس میں 37 فیصد انڈونیشی شہریوں نے ایک مذہبی، ثقافتی، سیاحتی اور تفریحی منزل کے طور پر سعودی عرب کے بارے میں زیادہ مثبت رائے کا اظہار کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال  کے دوران سعودی عرب کے سفر کی جانب عالمی رجحان بڑھا ہے جس میں ویزے کے حصول میں آسانی اور معاشی عوامل اہم ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسابقتی کرائے، پروازوں کے آپشنز اور فیملی ٹریول آفرز انڈونیشی سیاحوں کےلیے سعودی عرب کو ایک پرکشش منزل بنا تے ہیں۔
یہ سروے مختلف 17 مختلف مارکیٹوں میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد سے کیا گیا ہے جس میں شریک افراد کی تعداد 510 سے 2011 کے درمیان رہی۔ یہ آن لائن سروے نومبر 2024 میں شروع ہوا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا  کہ سعودی عرب سیاحت، ثقافت، سپورٹس اور تفریح کے لیےایک ترجیحی منزل کے طور اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
 

 

شیئر: