سعودی عرب کی جانب سے غلاف کعبہ کا ایک ٹکڑا ازبکستان میں اسلامک سینٹر آف سویلائزیشن کو تحفے میں دیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر غلاف کعبہ کا ٹکڑا ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کے حوالے کیا ہے۔
یاد رہے سعودی وزیر حج ان دنوں وسطی ایشیائی ریاست کے سرکاری دورے پر ہیں۔
وزارت حج کے بیان میں کہا گیا کہ ازبک صدر نے حج و عمرہ کے حوالے سے خدمات اور ازبک زائرین کے مملکت کے سفر کو آسان بنانے کے لیے مملکت کی کوششوں کو سراہا۔