Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے والا غیرملکی گرفتار

گرفتار پاکستانی شہری کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں طائف ایئرپورٹ پر حکام نےغیر قانونی طور پر مملکت میں داخلے کی کوشش کرنے والے ایک غیرملکی مسافر کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق گرفتار ہونے والے پاکستانی شہری کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔
یاد رہے کہ ایئرپورٹ کے متعلقہ حکام اس سے قبل ایسے کئی مسافروں کو حراست میں لے چکے ہیں جنہوں نے مملکت آمد یا روانگی کے غیر قانونی طریقہ کار اختیار کیا تھا۔
جوازت کے حکام ایئرپورٹس پر جدید ڈیوائسز کی سپورٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

شیئر: