Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ونسٹن پیٹرز کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ میں سعودی سفیرمھنا بن صالح ابا الخیل بھی موجود تھے۔
نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز مملکت کے سرکاری دورے پر ہیں، اس سے قبل انہوں نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے خصوصی ایلچی عادل الجبیر سے ملاقات کی تھی۔

 

شیئر: