Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران کوئی ٹول نہیں، مفت پارکنگ

بس اور فیری سروسز کے شیڈول کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔(فائل فوٹو وام)
 ابوظبی میں پیر 19 جولائی سے شروع ہونے والی عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران کوئی ٹول نہیں ہوگا جبکہ پارکنگ مفت ہوگی۔ 
انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر( آئی ٹی سی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹول گیٹ چارجز سنیچر 24 جولائی سے رش کے عمومی اوقات صبح 7 سے 9 بجے اور شام 5 سے 7 بجے کے دوران دوبارہ بحال کیے جائیں گے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق عید تعطیلات کے دوران سرفیس پبلک پارکنگ کے مقامات کو بھی مفت استعمال کیا جاسکے گا۔
اعلایمے میں صارفین کے مسرت مراکز، بس اور فیری سروسز کے شیڈول کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
 مسرت مراکز عید تعطیلات کے دوران پیر 19 سے اتوار 25 جولائی تک بند رہیں گے۔ اس دوران صارفین آئی ٹی سی کی آن لائن سروسز کو اس کی ویب سائٹ دربی اور درب ایپس کے استعمال کے ذریعے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
 آئی ٹی سی کے کال سینٹر یا ٹیکسی کال سنٹر نمبر سے کسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
 سرفیس پارکنگ کو عید تعطیلات کے دوران 19 سے 24 جولائی کی صبح 8 بجے تک مفت رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ مصفح انڈسٹریل ایریا کی پارکنگ لاٹ بھی سرکاری تعطیل کے دوران مفت رہے گی۔
ابوظبی میں پبلک بس سروس کے اوقات کار جمعہ اور سرکاری تعطیلات کے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
 عید تعطیلات میں فیری سروس دلما جزیرے سے جبل الضنہ بندرگارہ اور سعدیات سے العلیا جزائر تک جاری رہے گی۔

شیئر: