Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے یونیسیف کی ڈائریکٹر اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات

مشترکہ انسانی اور امدادی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ العربیعہ سے بدھ کو گلوبل الائنس فار ویکسینز امیونائزیشن کی سی ای او ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں وبائی امراض کے پھیلاو سے نمنٹے کے طریقے، ضروری ویکسین کی فراہمی کے لیے تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے ریاض انٹرنیشنل ہیومینیٹرین فورم کے موقع پر یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بھی ملاقات کی۔
مشترکہ انسانی اور امدادی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں دنیا بھر میں بچوں کی مدد، بنیادی انسانی امداد کی فراہمی اور دیگر امور شامل ہیں۔

شیئر: