Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے مزید 10 ہسپتال عالمی سطح پر مثالی قرار

جدہ کا ڈاکٹرسلیمان فقیہ ہسپتال دوسرے نمبر پر رہا۔ (فوٹو عرب نیوز)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مزید 10 ہسپتالوں کو دنیا کے بہترین طبی اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نیوز ویک میگزین 2025 نے ڈیٹا اینلیسس پلیٹ فارم ’اسٹاٹیسٹا‘ کے تعاون سے عالمی سطح پر مثالی ہسپتالوں کے حوالے سے سروے کیا گیا جس میں مملکت کے 10 ہسپتالوں نے نمایاں رینکنگ حاصل کی۔
سال 2025 کے لیے مملکت کے بہترین ہسپتالوں کی فہرست میں مختلف شہروں میں قائم سرکاری اور نجی 40 ہسپتال شامل ہیں۔
سروے کے مطابق ریاض کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اور ریسرچ سینٹر پہلے نمبر پر رہا جبکہ دوسرے نمبر پر جدہ کا ڈاکٹر سلیمان فقیہ ہسپتال قرار پایا۔
شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی مکہ مکرمہ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ شاہ سعود میڈیکل سٹی ریاض نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ جانز ہاپکنز آرامکو ہیلتھ کیئر پانچویں نمبر پر رہا۔
شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی ریاض چھٹے نمبر پر جبکہ شاہ فہد میڈیکل سٹی ریاض ساتویں اور شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال و ریسرچ سینٹر جدہ نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی جدہ ( وزارت نیشنل گارڈ) نویں پوزیشن پر رہا جبکہ انٹرنیشنل میڈیکل سینٹر جدہ کی رینکنگ دسویں رہی۔
سروے کے مطابق اس وقت مملکت کے 40 ہسپتالوں اور میڈیکل سیٹیز کو دنیا بھر میں اعلی معیار اور فراہم کی جانے والی بہترین طبی سہولیات کے حوالے سے مثالی مانا جاتا ہے ۔
واضح رہے سروے میں عالمی سطح پر 85 ہزار سے زائد طبی ماہرین کی آراء حاصل کی گئی تھیں جبکہ مریضوں سے بھی ان کی رائے جمع کی گئی جس میں فراہم کی جانے والی خدمات اور طبی سہولتوں کے حوالے سے ان سے دریافت کیا گیا تھا۔

 

 

شیئر: