Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینکڑوں کی تعداد میں ’بیماری کی چھٹی‘، ایئر انڈیا کے 30 ملازمین برطرف

0 seconds of 1 minute, 57 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
Keyboard Shortcuts
Shortcuts Open/Close/ or ?
Play/PauseSPACE
Increase Volume
Decrease Volume
Seek Forward
Seek Backward
Captions On/Offc
Fullscreen/Exit Fullscreenf
Mute/Unmutem
Decrease Caption Size-
Increase Caption Size+ or =
Seek %0-9
00:00
01:57
01:57
 
ایئر انڈیا ایکسپریس نے سینکڑوں کی تعداد میں ایک ہی دن میں بیماری کی چھٹی لینے پر 30 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق تقریبا 300 ملازمین کی جانب سے ایک ہی دن میں چھٹی لے کر فون بند کرنے کے بعد 30 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوکری سے مزید ملازمین کو بھی نکالا جا سکتا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو الٹی میٹم دیا گیا ہے کہ آج شام چار بجے تک کام پر واپس آجائیں ورنہ محکمانہ کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
بڑے پیمانے پر ملازمین کی جانب سے بیماری کی چھٹیاں لینے پر آج (جمعرات) کے دن 85 پروازیں منسوخ ہوگئیں جس کے باعث ایئر انڈیا ایکسپریس شدید بحران کا شکار ہے۔
ایئرلائن کی جانب سے ملازمین کو نوکری سے برخاست کیے جانے والے لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر چھٹی ’واضح طور پر پہلے سے سوچ سمجھ کر لی گئی ہے جس کی کوئی خاص وجہ نہیں بن رہی۔‘
ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا ایکسپریس کے ملازمین ملازمت کی نئی شرائط کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور کیبن کریو ذرائع کے مطابق ملازمین کے ساتھ امتیازی رویہ رکھا جا رہا ہے۔
ملازمین کے مطابق سٹاف کے کچھ ارکان کو سینیئر لیول کی نوکری کے انٹرویوز پاس کرنے کے باوجود چھوٹے لیول کی نوکری دی گئی ہے جبکہ تنخواہوں کے پیکج میں ہونے والی ترامیم پر بھی ملازمین کو تحفظات ہیں۔
 

ذرائع کے مطابق نوکری سے مزید ملازمین کو بھی نکالا جا سکتا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

دوسری جانب اپنے بیان میں ایئر انڈیا ایکسپریس نے کہا ہے کہ ’غیر متوقع طور پر پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث مہمانوں کو پیش آنے والی مشکلات کو کم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘
ایئرلائن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’ہم آج 238 پروازیں چلائیں گے۔ ہم نے اپنے تمام روٹس تیار کر لیے ہیں اور ایئر انڈیا کی جانب سے ہمیں 20 روٹس پر پروازیں اڑانے کے لیے مدد دی جائے گی تاہم ہماری 85 پروازیں منسوخ رہیں گی۔‘
انڈین ایئر ایکسپریس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’جن مسافروں نے ہماری فلائٹس بُک کر رکھی ہیں ان سے التجا ہے کہ ایئرپورٹ آنے سے پہلے اپنی فلائٹ کا سٹیٹس دیکھیں۔ اگر اُن کی فلائٹ منسوخ ہے یا تین گھنٹوں سے زائد تاخیر کا شکار ہے تو انہیں مکمل ریفنڈ دیا جائے گا یا پھر بغیر کسی فیس کے نئی فلائٹ بک کر کے دی جائے گی۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایئر انڈیا ایکسپریس کے عملے نے ایئرلائن پر ملازمین کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک اور بدانتظامی کا الزام عائد کیا تھا۔
ایئر انڈیا کو حال ہی میں ٹاٹا گروپ نے خریدا ہے اور ایئرلائن کو دوبارہ معمول پر لانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر: