Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلاباز سنیتا ولیمز کی زمین پر واپسی، ڈولفنز نے استقبال کیا

سنیتا ولیمز اور بُچ وِل مور سابق نیوی پائلٹ ہیں جو گزشتہ سال پانچ جون کو آٹھ دنوں کے مشن پر خلا میں روانہ ہوئے تھے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈین نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمز اور بچ ولمور نو ماہ کے عرصے کے بعد زمین پر واپس پہنچ گئے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق سنیتا ولیمز اور بُچ وِل مور آٹھ دنوں کے مشن پر خلا روانہ ہوئے تھے تاہم یہ مشن نو ماہ کا دورانیہ اختیار کر گیا۔
سنیتا ولیمز اور بُچ وِل مور ناسا کے نِک ہیگ اور روسی خلا باز ایلکسیندر گربانوو کے ساتھ زمین پر واپس آئے۔
اِن خلا بازوں کو دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے سپیس ایکس ڈریگن سپیس کرافٹ واپس زمین پر لے کر آئی۔
یہ خلا باز فلوریڈا کے ساحل پر صبح 3 بج کر 27 منٹ پر لینڈ ہوئے۔
اسی سلسلے میں انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہے جس میں ڈولفنز خلا بازوں کا استقبال کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب خلا باز پانی پر لینڈ ہوئے تو اُن کے ساتھ ڈولفنز تیر رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو پر نائب امریکی صدر جے ڈی وانس نے تبصرہ کیا کہ ’یہ تو بہت زبردست ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ڈولفنز خلا بازوں کو ملنے آئی تھیں۔
خلا باز اپنے کیپسول سے ستمبر کے بعد پہلی مرتبہ باہر نکلے جنہیں ہیوسٹن میں 45 دنوں کے ریہیبلیٹیشن پروگرام میں لے جایا گیا ہے۔
اِن خلا بازوں کو زمین پر واپس لانے کے لیے ایلون مسک کے سپیس ایکس کمپنی نے ذمہ داری لی تھی جس کے بعد ڈریگن کیپسول فیلکن 9 راکٹ مشن کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔
انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں کریو 9 کی جگہ کریو 10 نے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
سنیتا ولیمز اور بُچ وِل مور سابق نیوی پائلٹ ہیں جو گزشتہ سال پانچ جون کو آٹھ دنوں کے مشن پر خلا میں روانہ ہوئے تھے۔
خلا میں پروپلشن کے مسائل کے باعث اِن خلا بازوں کا کیپسول سٹار لائنر اُڑنے کے لیے اَن فِٹ ہوگیا تھا۔

 

شیئر: