اسلام آباد... وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر سے ہفتے کو جے آئی ٹی میں 5گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کے وزیر اعظم کے زیرکفالت ہونے اور اثاثوں کے حوالے سے پوچھ گچھ ہوئی۔ بعد ازاںجوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس نوازشریف نہیں نظریہ پاکستان کیخلاف سازش ہے۔یہ کیس اس کے خلاف ہے جس نے ایٹمی پاکستان بنایا۔ عوام نواز شریف کو دوبارہ 2018ءمیں طاقت دیں گے ۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ سرے محل اور کارگل کے مجرم کو کوئی نہیں پکڑ رہا۔ انہوں نے یہ کہا کہ جے آئی ٹی ممبران کوباہر سے سوالات بھیجے جا رہے تھے۔ میں نے تفصیلی جواب دئیے۔ انہوں نے دعوی کی کہ وزیراعظم کا داماد ہونے کے باوجود آج بھی10 مرلے کا گھر ہے۔