Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون کک باکسر ہتان السیف کا ورلڈ ریکارڈ

’انہوں نے مشرق وسطی اور افریقہ میں 41 سیکنڈ میں حریف کو پچھاڑنے کا اعزاز حاصل کیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی خاتون کک باکسر ہتان السیف نے مکسڈ مارشل آرٹس میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے گینز بک نام درج کرایا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے مشرق وسطی اور افریقہ میں 41 سیکنڈ میں حریف کو پچھاڑنے کا اعزاز حاصل کیا۔
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج ہونے پر سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
ریاض کی رہائشی 22 سالہ ہتان السیف نے 2023 انٹرنیشنل فیڈریشن آف موئے تھائی ایسوسی ایشنز ورلڈ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کیا جب ایونٹ میں انہیں بریک تھرو فیمیل ایتھلیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ہتان السیف نے ورلڈ کمبیٹ گیمز اور سعودی گیمز میں بھی اپنی فیلڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ستمبر 2021 میں پہلی بار موئے تھائی  ورلڈ چیمپئن شپ کو سنجیدگی سے لینے کے بعد انہوں نے سوچا کہ کیریئر میں بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔
پی ایف ایل میں شمولیت اب انہیں دنیا بھر کی نظروں کے سامنے لے آئی ہے جو ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں پہنچنا آسان نہیں۔
 

شیئر: