ممبئی۔۔۔۔مقتول اداکارہ کرتیکا چوہدری کے قتل کے الزام میں اس کے سابق شوہر وجے دیوید ی کو گرفتار کرلیا گیااگرچہ یہ گرفتاری ایک فلم پروڈیوسر سے فراڈ کے الزام میں کی گئی ہے لیکن پولیس اس قتل کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کررہی ہے۔اداکارہ کے خاندان والوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق شوہر اداکارہ کو کئی ماہ سے دھمکیاںدے رہا تھا۔کرتیکا کی مسخ شدہ لاش 12جون کو اندھیری میں اس کے فلیٹ سے ملی تھی۔پولیس نے وجے کو احمد آباد سے گرفتار کیاہے۔وہ خود کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری جناردھن دیویدی کا بیٹا بتاکر متعدد لوگوں سے رقم اینٹھا کرتا تھا۔