لاہور... آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی بولر عماد وسیم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کے ا سپنر عمران طاہر اس پوزیشن پر براجمان تھے۔ انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں وہ اپنی پرفارمنس برقرار نہ رکھ پائے تھے۔ عمران طاہر نے انگلینڈ کیخلاف 2میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کی جنوبی افریقہ کو اس سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ میں پاکستانی بولر عماد وسیم 780 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، ہندوستانی فاسٹ بولر بمرا 764 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ جنوبی افریقی ا سپنر عمران طاہر 744 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ دیگر بولرز میں انگلینڈ کے راشد خان چوتھے، ویسٹ انڈیز کے بدری پانچویں، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان چھٹے، آسٹریلیا کے بولر فولکنر ساتویں، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن آٹھویں، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نویں اور ہندوستانی بولر ایشون دسویں نمبر پر موجود ہیں۔