سری نگر... کشمیر میں پیر کو نماز عید کے بعد بڑے پیمانے پرمظاہرے ہوئے۔ ہندوستانی فورسز نے فائرنگ کرکے درجنوں کشمیریوں کو زخمی کردیا۔ مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرائے اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ سری نگر کے پرانے علاقے ،سو پور،بارہ مولہ ،شوپیاں سمیت کئی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ ہندوستانی فورسز نے شیلنگ اور فائرنگ کی۔ انتظامیہ نے حریت رہنماوں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یٰسن ملک، شبیر احمد شاہ اور دیگر کو ان کے مکانات اور دیگر کو تھانے میں نظر بند کررکھا ہے۔ نماز عید کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ سید علی گیلانی، عمر فاروق اور محمد یٰسن ملک نے سری نگر سے جاری بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی جارحیت کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔